PM Apna Ghar Program

عمران خان کو کسی سمجھوتے کے تحت رہا کرانے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود اچکزئی

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی حاصل کرنے کی حکمت عملی کے حامی نہیں ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر ایک ایسی سوچ بھی پائی جاتی ہے جس کے تحت حالات جیسے بھی ہوں، صرف عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا، شرجیل میمن
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کی مجوزہ بات چیت کا دائرہ صرف الیکشن کمیشن اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک محدود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بڑے سے بڑا نقصان برداشت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ہر صورت دوسروں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ مسلسل اس خدشے کا اظہار کرتے آرہے ہیں کہ اس طرز عمل کے باعث لوگ ناراض ہوں گے۔ انہوں نے لندن میں ہونے والے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے ملک چلانے کے طریقہ کار سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا۔

قائد حزب اختلاف نے موجودہ وفاقی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت طاقت اور دولت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت بچوں پر براہ راست گولیاں چلاتی ہے۔ انہوں نے ڈی چوک میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہاں کیا ہوا تھا اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے آخر کیا کیا تھا؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.