سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق مشرقی سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے دو میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، جبکہ دارالحکومت ریاض کی جانب فائر کیا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل بھی اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا۔
زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
ترجمان نے بتایا کہ میزائلوں کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں کسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے علاقے جازان پر حملے کے لیے اسی لانچنگ پلیٹ فارم کو استعمال کیا تھا۔


