Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

0

*پشاور: عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر رہے ہیں، ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے کرکٹ سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل سٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا جائے گا، اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان سٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے، ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلز پارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے سٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.