امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مسلم ممالک کے اپنے برانڈز متعارف کرانے پر زور، حکومت پر وعدوں کی عدم تکمیل اور آئی پی پیز معاہدوں پر تنقید

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے اپنے برانڈز ہونے چاہئیں اور ایسی مصنوعات تیار کی جانی چاہئیں جو معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سولر پینلز, کامیاب درخواست گزاروں کے لیے سنہرا اور حتمی موقع
انہوں نے ملک میں آر ایل این جی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ معاہدے حکمران طبقے نے کیے تھے جن کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے رابطے اور ملاقاتیں کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لیے کی جاتی ہیں۔ جماعت اسلامی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کی تھی اور اب ان ترامیم سے متعلق تمام معاملات سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ عوام کو خون خرابے کی باتیں کرتے رہتے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔



