Gas Leakage Web ad 1

نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم سے الیکشن کمیشن لاعلم

0

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے منصوبے سے الیکشن کمیشن لاعلم، تیاری کے لیے کم از کم 2 ماہ درکار ہوں گے

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے منصوبے سے تاحال لاعلم ہے اور کمیشن کو اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔
دوست ممالک چین اور روس نے نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی مخالفت کردی؛ ایران
جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنڈم کے انعقاد کے کسی منصوبے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ایک ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ کمیشن سے تاحال اس معاملے پر رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو ریفرنڈم کی تیاریوں کے لیے کم از کم 2 ماہ درکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بھی اس منصوبے پر اب تک باضابطہ طور پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جبکہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.