صدرِ مملکت کی 12 ترمیمی بلوں کی منظوری، تعلیم، تحقیق، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں سے متعلق قوانین میں ترامیم

صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔
دوست ممالک چین اور روس نے نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی مخالفت کردی؛ ایران
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 بھی منظور کرلیے گئے، جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دے دی گئی۔
صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔



