Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنےکا فیصلہ

0

خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس پر پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لیے مجوزہ ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مسودے کے مطابق دو سال کے دوران 10 ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر ڈرائیور کو وارننگ جاری کی جائے گی، جبکہ 20 پوائنٹس ہونے کی صورت میں اس کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

مجوزہ نظام کے تحت ٹریفک حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت پر ڈرائیور کے 15 ڈی میرٹ پوائنٹس کاٹے جائیں گے، جبکہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی صورت میں 10 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔ اسی طرح نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر 8 اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ڈی میرٹ پوائنٹس کاٹے جائیں گے۔

مسودے میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے، غلط یوٹرن لینے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق 2 سے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔

مجوزہ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ڈرائیورز کے ڈی میرٹ پوائنٹس کا مکمل ریکارڈ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (کے پی آئی ٹی بورڈ) کے ڈرائیونگ لائسنس سافٹ ویئر میں محفوظ کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.