Gas Leakage Web ad 1

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ساف فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

0

*بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ساف فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔*

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرایا۔

بھارت کی جانب سے سہیل بھٹ اور سندیپ مندی نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال کے اندر پہنچایا جبکہ پاکستان کے لیے واحد گول عالمگیر غازی نے اسکور کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ریکارڈ 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ جیتی ہے۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عالمگیر غازی نے کیا۔

دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں بھارت نے گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کی۔ بھارت کی جانب سے پہلا گول سہیل بھٹ نے کیا۔ بھارت کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 88 ویں منٹ میں سندیپ نے کیا اور بھارت کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد پاکستان نے بقیہ وقت میں میچ 10 کھلاڑیوں سے کھیلا۔

بھارت کے خلاف فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.