Gas Leakage Web ad 1

یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا، یورپ اور کیف کے درمیان نئے سفارتی رابطے

0

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور یورپی نمائندوں کے ساتھ آن لائن بات چیت ہوئی، جس میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور پولینڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
کراچی: سرکاری آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار
صدر زیلنسکی کے مطابق مذاکرات آسان نہیں تھے، تاہم مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ یوکرین کے حامی ممالک کے اتحاد کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی طے پا گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا روس کو ہر ماہ درجنوں بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے۔ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق روس آج یا کل یوکرین پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روسی حملوں کا خطرہ بدستور برقرار ہے اور یوکرین کو ایک بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.