پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035 اور اسلام آباد اعلامیے کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد میں منعقدہ ای سی او وزارتی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے علاقائی اقتصادی تعاون اور معاشی انضمام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
جے شاہ دوسری بار بلامقابلہ آئی سی سی کے سربراہ منتخب
اجلاس کے اختتام پر اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کی منظوری کو تنظیم کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اعلامیہ بھی منظور کیا گیا، جو آئندہ دہائی کے دوران علاقائی ترجیحات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے رہنما فریم ورک فراہم کرے گا۔
پاکستان 2026ء اور 2027ء کے لیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا، جس کے دوران علاقائی روابط کے فروغ، رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی۔
وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستان 2027ء میں ای سی او کے 19ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جبکہ ایران 3 اور 4 دسمبر 2026ء کو تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔



