لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتے دیکھنا چاہتی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی جگہ دوبارہ حاصل کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق پنجاب میں آج بھی پارٹی کے لیے سیاسی گنجائش موجود ہے اور عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔
کم بجٹ کے 5 بہترین اسمارٹ فونز؛ قیمت کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف شخصیات اور ہیروز کے سہارے نہیں چل سکتیں بلکہ انہیں اپنے مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کی محنت پر توجہ دینا ہوگی۔ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا اور رضاکارانہ نظام کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال نشستوں کے حوالے سے بات نہیں کر رہیں، تاہم پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہیں۔
خواتین کی گرفتاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ خواتین کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مردوں کا حساب مردوں سے لیا جائے اور خواتین کو اس معاملے میں شامل نہ کیا جائے۔



