Gas Leakage Web ad 1

عظمیٰ بخاری الیکشن لڑ کر اسمبلی پہنچیں تو سیاستدان سمجھیں گے، فواد چوہدری کا سخت ردعمل

فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو اپنا کالج کے زمانے کا دوست قرار دے دیا، کہا سیاستدانوں کی اہمیت عہدوں سے نہیں بلکہ سوچ اور اظہار سے ہوتی ہے۔

0

لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عظمیٰ بخاری کالج کے زمانے سے ان کی دوست ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کے والد زاہد بخاری ان کے استاد اور بزرگوں کی طرح تھے، اسی وجہ سے وہ ان کے ساتھ احترام کا تعلق رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کو سیاستدان کے طور پر اس وقت تسلیم کیا جائے گا جب وہ خود الیکشن لڑ کر اسمبلی میں پہنچیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی حکومتی عہدے پر فائز ہونا اور سیاستدان ہونا دو مختلف باتیں ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اہمیت ان کے عہدوں سے نہیں بلکہ ان کی سوچ، نظریے اور اظہارِ خیال سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بات کہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگ ان کی گفتگو سنتے ہیں۔ ان کے مطابق لوگ ان کی باتوں سے کبھی اتفاق کرتے ہیں اور کبھی اختلاف، لیکن انہیں اپنی رائے کے اظہار کے لیے کسی عہدے یا شخصیت کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ سیاست میں اصل اہمیت عہدے کی نہیں بلکہ شخصیت، سوچ اور عوام میں قبولیت کی ہوتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.