Gas Leakage Web ad 1

سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

0

اسلام آباد: پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک اہم وجہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں دی جانے والی مراعات اور ٹیکس چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ قرار دیا گیا ہے، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیزی سے بڑھا ہے۔
صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹیکس اخراجات، یعنی ٹیکس چھوٹ اور مراعات کے باعث قومی خزانے کو ہونے والا ممکنہ نقصان، مسلسل بڑھ رہا ہے اور حالیہ مالی سالوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک جانب ٹیکس چھوٹ اور مراعات کے باعث قومی خزانے پر مالیاتی بوجھ میں اضافہ ہورہا ہے، تو دوسری جانب ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح گزشتہ کئی سالوں سے جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.