Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے جایا گیا، ضروری طبی معائنے اور علاج کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

0

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری طبی معائنے اور علاج کی غرض سے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں طبی معائنے اور ضروری علاج کی تکمیل کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ان کے طبی معائنے اور اسپتال منتقلی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.