Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

0

*حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی پر اپوزیشن سے مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن سے مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو شمولیت کی دعوت کے لیے خط لکھیں گے اور 5 نام مانگے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.