محکمہ ریلوے نے گزشتہ روز ملتان میں حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پاکستان ریلوے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین کو حادثہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لگیج کوچ کا سائیڈ ہینگر ٹوٹنے کے نتیجے میں حادثہ ہوا۔
یورپی کمشنرکی صدر سے ملاقات، غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹوٹا ہوا ہینگر ٹرن آؤٹ کراسنگ میں پھنس گیا تھا، جبکہ حادثے کے مقام سے ٹوٹا ہوا ہینگر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ایک بچی سمیت 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔
ایک مسافر نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا۔ ان کے مطابق روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ بھی درست کیے گئے تھے۔



