اس مقصد کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر، پرانی فوٹیج اور غیر متعلقہ ویڈیوز استعمال کی جا رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بعض مواد میں فیکٹریوں میں آتش زدگی، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور شام میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز شامل ہیں، جنہیں مبینہ طور پر غلط سرخیوں اور کیپشنز کے ساتھ خیبرپختونخوا کے حالات سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
مزید کہا گیا کہ اس طرح کے مواد کے ذریعے علاقے میں بدامنی اور افراتفری کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت اطلاعات سے منسوب بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض افغان اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سیاسی مفادات رکھنے والے اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بیان میں اسے منظم اور مبینہ غیر ملکی سرپرستی میں چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم قرار دیا گیا ہے۔



