کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر دبئی جانے والی نجی پرواز سے سفر کر رہی تھی، مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلیریشن کی۔
حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کیلئے بیرسٹر گوہر متحرک
کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کی اس سے قبل بھی کارروائیاں سامنے آ چکی ہیں جن میں مسافروں سے درجنوں کیمرے اور لینس برآمد کیے گئے تھے، اور 79 کلو سے زائد چاندی اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی تھی۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد کرنسی میں 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19ہزار 815 اماراتی درہم برآمد کیے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ کرنسی کی پاکستانی روپوں میں مجموعی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے، خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ غلط ڈیکلیریشن پر کرنسی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلی گئی۔
خاتون مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔



