Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کے لندن دورے پر کتنا خرچ آیا؟ پی ٹی آئی رہنما نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی

0

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود مان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن پر آنے والے اخراجات سے متعلق تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔
چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ، محمود اچکزئی نے شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا، ذرائع
تحریک التواء کے مطابق سرکاری طیارے کے فیول اور دیگر اخراجات کی مد میں مبینہ طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تحریک میں کہا گیا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، ایسے میں سرکاری خزانے سے نجی دورے کے مبینہ اخراجات کیوں ادا کیے گئے؟

Gas Leakage Web ad 2

تحریک التواء میں سوال اٹھایا گیا کہ مریم نواز کے لندن دورے کے اخراجات کس قانون کے تحت سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے، سرکاری طیارہ کس اختیار کے تحت نجی خاندانی مصروفیت کے لیے استعمال کیا گیا اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے مبینہ اخراجات کی منظوری کس نے دی؟

تحریک التواء میں سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال پر پنجاب حکومت سے قانونی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.