Gas Leakage Web ad 1

بر طانوی شہزادہ ہیری فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے

0

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کے بچے نجی پرواز کے ذریعے امریکی ریاست کیلیفورنیا سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔
سعودی عرب کا اسلام آباد کے پمز اسپتال سانحے پر تعزیت و افسوس کا اظہار
شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ انجام نہیں دیں گے بلکہ غیر سرکاری حیثیت میں برطانیہ میں رہائش اختیار کریں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا لندن کے باہر کوٹس وولڈز کے علاقے میں واقع ایک نجی رہائش گاہ کو اپنا مرکز بنائے گا۔ دونوں بچوں کا اسکول میں داخلہ بھی کرایا جا چکا ہے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ شاہی خاندان سے شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ 6 برس قبل برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ ہیری نے اپنے والد چارلس، سوتیلی والدہ کمیلا اور ولی عہد بھائی شہزادہ ولیم کو بھی برطانیہ چھوڑنے کے ارادے سے لاعلم رکھا تھا۔

امریکا منتقل ہونے کے بعد شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب، مختلف انٹرویوز اور ایک شو کے ذریعے شاہی خاندان پر طنز بھی کیا تھا۔ اس وقت کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جوڑا عوامی خدمات انجام نہیں دے سکے گا اور آدھا ادھر، آدھا ادھر والا معاملہ نہیں چلے گا۔

اس کے ساتھ ہی شہزادہ ہیری کو اعزازی فوجی ٹائٹلز سے بھی محروم کردیا گیا تھا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شہزادہ ہیری کو آخر کس وجہ سے وطن واپس آنا پڑا اور اس فیصلے میں کس نے کردار ادا کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.