Gas Leakage Web ad 1

آئی ایس پی آر کا بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز

0

یومِ آزادی کے موقع پر مشہور بلوچ گلوکار اختر چنال نے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مخصوص روایتی انداز اور جوشیلے بلوچی بولوں میں ملی نغمہ پیش کیا ہے، جس میں بلوچستان کی ثقافت اور حب الوطنی کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے۔
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ملی نغمے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ہماری پہچان ہے اور اس کی خاطر جان بھی قربان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نغمے میں پاک وطن سے محبت کا پیغام ملک کے کونے کونے میں اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔ اختر چنال کے سحر انگیز اور والہانہ اندازِ بیان نے اس جذبے کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان کی محبت ہر وادی، ہر بولی اور ہر دل میں یکساں موجزن ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.