Gas Leakage Web ad 1

سب میرین کیبل میں خرابی دورکر دی گئی، انٹرنیٹ فراہمی بنا تعطل جاری ہے: پی ٹی اے

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جمعرات کے روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست ہونے سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات، جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم SEA-ME-WE 5 (SMW5) میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں پیدا ہونے والے تعطل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً کمی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں پیدا ہونے والی خرابی کو مکمل طور پر دور کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.