گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیاستدانوں کو ملک کا سب سے مظلوم طبقہ قرار دے دیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاستدانوں کو ملک کا سب سے مظلوم طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاستدان کا نیب سمیت ہر ادارہ اور عوام احتساب کرتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلا پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی قربانیاں دیں لیکن پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع اٹک میں کروڑوں روپے کے فلاحی منصوبے مکمل کروائے ہیں، جن میں فری ڈائلسز سنٹرز،فلٹریشن پلانٹس اور اجتماعی شادیوں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی آف اٹک کی منظوری پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔