200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے سبسڈی سے متعلق وزیر توانائی کا اہم وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
وزیر وانائی اویس لغاری نے بتایا کہ وفاقی حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے سبسڈی ختم نہیں کر رہی، حق دار صارفین کو سبسڈی جاری رکھیں گے۔
اویس لغاری نے مزید بتایا کہ بجلی کے بلوں پر سبسڈی لینے والوں سے کیو آر کوڈ پر تفصیل مانگی جا رہی ہے، اس سسٹم سے اہل صارفین کو بلا تعطل سبسڈی دیتے رہیں گے۔
ان کا مزید بتانا تھا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو قومی شناختی کارڈ نمبر اور گھرانے کی بنیاد پر سبسڈی ملے گی۔