پاکستانی اداکار بلال قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے سے متعلق وائرل کلپ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر مریم نواز کا ایک کلپ وائرل ہے، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ ‘2024 سے پہلے مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا تھا، 2024 اور 2025 میں مہنگائی کا گراف مستحکم تھا’۔
بات جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ ‘اب 2026 میں مہنگائی کم ہوئی ہے کیونکہ گراف نیچے جا رہا ہے، ماشاءاللہ’۔
مریم نواز کی بات پر حکومتی عہدیدار اور شرکاء زوردار تالیاں بجاتے ہیں جس پر بلال قریشی نے سخت ردعمل دیا۔