Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی ہے، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ طور پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.