ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں، تاہم ملتان سلطانز کا سفر پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ختم ہو گیا۔
گرین پاکستان انیشیٹو کی بدولت بھکر میں بنجر رقبہ جدید زرعی و برآمدی مرکز میں تبدیل
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹم پین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل کا یہ سفر ان کے لیے انتہائی یادگار رہا، اگرچہ بدقسمتی سے ٹیم ٹورنامنٹ میں مزید آگے نہ بڑھ سکی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا وقت شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا گزرا اور انہوں نے پی ایس ایل کے اس تجربے سے بھرپور لطف اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ ٹم پین کے اس بیان کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔