اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
ایران سے متعلق اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے: امریکی صدر
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔