Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ کا پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن، تفصیلات طلب

0

جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

دورانِ سماعت ایس ایس انویسٹیگیشن توقیر احمد اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے پتنگ بازی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی پتنگوں اور ڈور کو جلایا جائے گا یا اس کے لیے کوئی متبادل طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، جبکہ پتنگ اور ڈور کی قیمتوں کے تعین کے لیے اپنائے گئے طریقہ کار پر بھی وضاحت طلب کی گئی۔

عدالت نے پتنگ بازی کے باعث ہونے والی اموات اور زخمی افراد کی مکمل رپورٹ بھی طلب کی اور ہدایت دی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.