Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کرنےکے عزم کا اعادہ

0

اسلام آباد: ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جبکہ وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

غیر ملکی صحافیوں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں: عطا اللہ تارڑ

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور خلوص نیت کے ساتھ بطور ثالث اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے مفاد میں بامعنی اور مثبت نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بامعنی نتائج کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.