پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کر دیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ
اپنے بیان میں محسن گیلانی نے پوری قوم کو پاکستان ویمنز ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری بیٹیوں نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے، اور ہم یہ کامیابی اپنی قیادت کے نام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پاکستان کا نام فٹبال کے میدان میں روشن کریں گے۔ ان کے مطابق پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو متاثر کر رہی ہیں۔
محسن گیلانی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔