Gas Leakage Web ad 1

پنجاب: پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار

0

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ہولی فیملی ہسپتال میں پارکنگ فیس جاری، مریم نواز کے احکامات نظرانداز

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز مرتب کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں ضروری اشیاء پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی فراہم کرنے کا ماڈل زیادہ مؤثر قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے صارفین کو براہ راست ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.