Gas Leakage Web ad 1

ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز

0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ اور سی ٹی سکین روم کا معائنہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور: اقبال پلازہ کے نزدیک مشہور خواجہ سرا سارہ کو بھتہ نہ دینے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر اور سیمینار روم کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی کا حکم دیا اور تین شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہسپتال کے معیار اور مریضوں کی سہولت کے لیے جدید ترین اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج فراہم کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.