اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد الجابر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم
ایک بیان میں آبنائے ہرمز کی بندش پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اہم گزرگاہ میں ایرانی مداخلت ناقابلِ قبول معاشی دباؤ کے مترادف ہے، اور اس کی بندش سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت اقدامات کیے جائیں۔