اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران پر میزائل داغ دیے

اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران پر میزائل داغ دیے

0

اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ابتدائی طور پر دھماکوں کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ گرکر تباہ، 20افراد ہلاک

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو نشانہ بنایا گیا ہے اور پیشگی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد میزائل تہران میں یونیورسٹی روڈ اور جمہوریہ ایریا میں گرے جبکہ مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق ملک بھر میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں، شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.