واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا

0

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے، لیکن یہ سروس اب تک دستیاب نہیں تھی۔

ہاں، واٹس ایپ میں بہت جلد صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کر سکیں گے ۔ یہ فیچر ابھی تک میٹا کی زیر ملکیت اس میسجنگ ایپ کا حصہ نہیں ہے ۔

خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن 26.7.10.72 میں "شیڈول میسجز” (Scheduled Messages) فیچر دیکھنے میں آیا ہے ۔ اس فیچر کو ممکنہ طور پر "شیڈولڈ میسجز” کا نام دیے جانے کا امکان ہے ۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے ترتیب دے کر انہیں کسی مخصوص وقت پر خودکار طور پر بھیج سکیں گے ۔ یعنی صارف اپنا پیغام ٹائپ کرکے تاریخ اور وقت کا تعین کرے گا اور پھر وہ پیغام اس مقررہ وقت پر خودکار طریقے سے ڈیلیور ہو جائے گا ۔

یہ فیچر چیٹ کے چیف انفو اسکرین آپشن میں ایک علیحدہ سیکشن میں موجود ہوگا، جہاں سے صارف اپنے شیڈول کردہ پیغامات دیکھ سکتے ہیں اور انہیں بھیجے جانے سے پہلے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ۔ اگر کسی شیڈول پیغام کو ڈیلیٹ کر دیا جائے تو وصول کنندہ کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ملے گی، کیونکہ یہ پیغام ڈیلیوری سے پہلے ہی ختم کر دیا جاتا ہے ۔

خیال رہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے اور فی الحال صارفین کے لیے مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے ۔ واٹس ایپ پہلے اسے بیٹہ ٹیسٹرز کے لیے جاری کرے گا اور بعد ازاں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا ۔ تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.