پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کیلئے 18 سال بعد نئی ٹرانسپورٹ پالیسی نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کیلئے 18 سال بعد نئی ٹرانسپورٹ پالیسی نافذ کر دی

0

پنجاب حکومت نے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی نافذ کر دی جس کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس تین تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے لیے اٹھارہ سال بعد نئی ٹرانسپورٹ پالیسی بنا کر نافذ کر دی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 کے تحت چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 1800، 2800 اور 4700 سی سی کی تین تین سرکاری گاڑیاں استعمال کر سکیں گے جن میں دو گاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا جبکہ تیسری 4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔ پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے۔

شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق بڑا انکشاف

چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے اسٹاف آفیسر اور سیکشن آفیسر تیرہ سو سی سی گاڑی اور ڈیڑھ سو لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں وزرا کے اسٹاف آفیسر بھی تیرہ سو سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس سے بائیس کے افسران میں سیکرٹری 2800 اور 1800 سی سی انجن کی دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔ گریڈ 20 اور 21 کے افسران ذاتی گاڑی کے لیے 200 لیٹر اور سرکاری استعمال کے لیے لامحدود پیٹرول استعمال کریں گے۔

پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکرٹری پنجاب 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔ نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600 سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکیں گے جبکہ پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران ہزار اور 1300 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔

اس کے علاوہ گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکیں گے۔ پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 175 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔ گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری 1500 سی سی گاڑی کے لیے پونے 200 لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے۔ پرانی پالیسی کے تحت ڈپٹی سیکرٹری ہزار سی سی گاڑی اور 150 لیٹر تک پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.