ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی پہلی ترجیح ہے: نائب امریکی صدر

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی پہلی ترجیح ہے: نائب امریکی صدر

0

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بعض پہلوؤں سے تعمیری رہا۔

زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد اشخاص میں تقسیم کرنا افضل ہے؟

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کی اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی، تاہم ایران ابھی تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ریڈ لائنز پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس عمل پر کام جاری رکھے گا، لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنی حد تک پہنچ چکی ہے۔

نائب امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس صورتحال تک نوبت نہیں آئے گی، تاہم اگر ایسا ہوا تو حتمی فیصلہ صدر پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے ریڈ لائنز کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.