اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے اور ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ تحریک طالبان افغانستان افغان زمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔