نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ کا فون، مسجد دھماکے پر افسوس کا اظہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ کا فون، مسجد دھماکے پر افسوس کا اظہار

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلیفون کیا اور مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر

ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے بھی پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر یکجہتی کے اظہار پر ترک عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حمایت پاکستانی عوام کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.