بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی،مریم نواز

بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی،مریم نواز

0

لاہور میں تین روز کے دوران 9 لاکھ گاڑیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام کے بعد پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

لوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا،عطا اللہ تارڑ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں تین روز کے دوران 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران اورنج لائن، میٹرو بس، فیڈر بس، الیکٹرو بس اور دیگر سرکاری بسوں پر مسافروں نے ریکارڈ سفر کیا، جبکہ دو روز میں تقریباً 14 لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر جمعہ کے روز 2 لاکھ 99 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا جبکہ ہفتے کے روز 3 لاکھ 5 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا، یوں مجموعی طور پر دو دن میں 6 لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اسی طرح میٹرو بس پر جمعہ کے روز ایک لاکھ 43 ہزار اور ہفتے کے روز ایک لاکھ 35 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کے تعاون کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا وقت صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت بڑھانا لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے، لاہوریوں نے ایس او پیز پر ذمہ داری سے عمل کیا، شہری جشن بسنت محفوظ انداز میں جاری رکھیں اور بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.