لوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا،عطا اللہ تارڑ

لوگوں نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا،عطا اللہ تارڑ

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پہیہ جام کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور لوگ احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ پہیہ جام کی کال خود ہی جام ہو گئی، عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج اتوار کا دن ہونے کے باوجود شہروں میں معمول کی گہما گہمی موجود ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پہیہ جام کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.