تحریکِ انصاف کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

تحریکِ انصاف کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

0

ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے اور تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

سربراہ پاک بحریہ کے کا سرکاری دورہ ملائیشیا، آپریشنل تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ہشت نگری سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا جائے گا، جس میں ضلعی قیادت، کارکنان اور تاجر برادری شرکت کرے گی، جبکہ اس پیدل مارچ کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر، اراکین اور ضلعی قائدین کریں گے۔

اکرام کھٹانہ کا کہنا تھا کہ مارچ کے شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے چوک یادگار پہنچیں گے، جہاں پارٹی رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور تمام اضلاع میں ایم این ایز اور ایم پی ایز احتجاج کی قیادت کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.