شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جائے؟

شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جائے؟

0

طویل عرصے تک چکنائی سے بھرپور غذا استعمال کرنے سے شریانوں کی دیواروں میں چکنائی جمع ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

شریانوں میں جمع ہونے والی یہ چکنائی راتوں رات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی، تاہم درست طرزِ زندگی اپنا کر نہ صرف اسے کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس میں مزید اضافے کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ تبدیل، ڈاکٹر فیصل کی جگہ برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر نامزد

اس سلسلے میں سب سے اہم قدم خوراک میں تبدیلی ہے۔ تلی ہوئی اشیاء، گھی، بناسپتی اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم یا مکمل طور پر ترک کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اس کے بجائے سبزیاں، پھل، دالیں اور ثابت اناج جیسے جو یا براؤن چاول بہتر انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔ مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ کا زیادہ استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ ان میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو شریانوں میں جمی چکنائی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح روزانہ ایک سے دو جوے لہسن کا استعمال کریں اور زیتون کا تیل اپنائیں، جبکہ چینی اور سفید آٹے کا استعمال ترک یا انتہائی محدود کر دیں۔

فائبر شریانوں میں جمی چکنائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ باقاعدہ ورزش کو معمول بنائیں اور روزانہ 30 سے 45 منٹ تیز چہل قدمی کریں، اس کے ساتھ سائیکل چلانا اور تیراکی بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ ورزش ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھاتی ہے جو شریانوں کو صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح ہلدی، کالی مرچ اور سبز چائے کا استعمال کریں، میٹھا کم کھائیں اور نمک مناسب مقدار میں استعمال کریں، یہ تمام چیزیں شریانوں میں جمی چکنائی کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.