کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم دو سال کا وقت لگے گا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت کا پہلا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دیا ہے اور رپورٹ کسی بھی وقت جاری کی جا سکتی ہے۔ اگر رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کروائی جائے گی اور جسے بھی ذمہ دار پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اٹھارویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ,ایان اور معیز نےمینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرے گی اور یہاں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے تھیں۔ تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایس او پیز پر بات کر رہا ہے، اور جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہ ہوں گی، انہیں بند کر دیا جائے گا۔