ایلون مسک کا بڑا اقدام، ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ بحال
ایلون مسک کا بڑا اقدام، ایران میں اسٹارلنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ بحال
ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری انٹرنیٹ کی بندش اور اطلاعات کے بحران کے دوران ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ایران میں اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ مفت فراہم کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹارلنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی عارضی طور پر معاف کر دی ہے۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا
ذرائع کے مطابق ایران میں شدید احتجاج اور ہلاکتوں کی اطلاعات کے باوجود انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے درست اعداد و شمار تک رسائی ممکن نہیں رہی تھی، جس کے بعد اسٹارلنک کے ذریعے متبادل مواصلاتی راستہ کھولا گیا ہے۔ اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی بدولت متعدد علاقوں میں رابطے بحال ہو چکے ہیں اور لوگ دوبارہ دنیا سے جڑنے لگے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے بعض علاقوں میں سگنل جیم کرنے والے آلات نصب کیے ہیں تاکہ اسٹارلنک سروس کو محدود کیا جا سکے، تاہم اس کے باوجود بیشتر مقامات پر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بن گئی ہے۔ یہ اقدام ایرانی صارفین کے لیے ایک اہم سہارا ثابت ہو رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی نیٹ ورکس مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک کی مفت فراہمی کا فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس گفتگو میں ایران کی موجودہ صورتحال اور وہاں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے مواصلاتی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔