sui northern 1

پاکستان کی مسلح افواج آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم , فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی راولپنڈی میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ اس خوشی کے موقع کو منایا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

sui northern 2

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے اور آئینی اصولوں کا بنیادی ستون ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے نسل در نسل پاکستان کی مسلح افواج میں نمایاں اور قابلِ فخر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے تنوع، مساوی مواقع اور مشترکہ آئینی اقدار میں مضمر ہے، جو مذہب، نسل، ذات اور فرقے سے بالاتر ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا جو وطنِ عزیز کے دفاع، شمولیت، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.