Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: چائنیز خاتون کی عمارت کی چھت سے چھلانگ، جاں بحق

اسلام آباد: چائنیز خاتون کی عمارت کی چھت سے چھلانگ، جاں بحق

0

اسلام آباد: سیکٹر جی-8 میں چینی خاتون کی چھت سے چھلانگ، جاں بحق

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان چینی خاتون نے رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی، اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت وان رو پینگ کے نام سے ہوئی ہے، جو وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھلانگ کے باعث خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور خودکشی یا دیگر ممکنہ وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.