فیس بک استعمال کرنیکا تجربہ اب مکمل طور پر بدلنے والا ہے
فیس بک استعمال کرنیکا تجربہ اب مکمل طور پر بدلنے والا ہے
اگر آپ کو دیگر سوشل میڈیا ایپس کے مقابلے میں فیس بک کو استعمال کرنا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ میٹا نے اس میں نئی اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اپ ڈیٹس کا مقصد فیس بک فیڈ کو بہتر بنانا اور اس کے استعمال کے دوران دلچسپ چیزوں کو دریافت کرنے، بنانے یا شیئر کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔ نئی اپ ڈیٹس کا بنیادی مقصد فیس بک کے استعمال کو سادہ بنانا ہے۔
پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطہ کا فیصلہ
اس کی وجہ یہ ہے کہ اب میٹا کو احساس ہوا ہے کہ اس نے فیس بک صارفین کو ضرورت سے زیادہ فیچرز فراہم کر دیے ہیں، جو ان کی سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے فیس بک فیڈ کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جیسے اگر آپ متعدد تصاویر پوسٹ کریں گے تو فیس بک کی جانب سے ایک اسٹینڈرڈ گرڈ بنائی جائے گی۔ جب آپ فیڈ پر کسی چیز پر کلک کریں گے تو اسے فل اسکرین ویو میں دیکھ سکیں گے۔
ایک اور اچھی تبدیلی یہ ہے کہ اب آپ کسی تصویر کو ڈبل کلک یا ٹیپ کر کے لائیک کر سکیں گے۔ فیس بک سرچ رزلٹس میں اب مواد کو زیادہ بہتر گرڈ لے آؤٹ میں پیش کیا جائے گا، جو تمام اقسام کے مواد کو سپورٹ کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے نئے فل اسکرین ویور کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، تاکہ تصاویر اور ویڈیوز کو سرچ کے دوران ڈھونڈا جا سکے۔
اسی طرح کمپنی نے بتایا کہ اب آپ فیس بک پوسٹ یا ریل پر فیڈ بیک دے سکیں گے، تاکہ متعلقہ مواد زیادہ یا کم دکھایا جا سکے۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگا اور صارفین فیس بک الگورتھم پر کچھ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے زیادہ استعمال ہونے والے ٹیب بار فیچرز، جیسے ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس اور پروفائل وغیرہ کو ٹیب بار کے فرنٹ اور سینٹر کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ ان تک رسائی آسان اور تیز ہو سکے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ مینیو کے ڈیزائن کو بھی ریفریش کیا جائے گا۔ ایک اور تبدیلی یہ ہے کہ جب آپ پروفائل میں تبدیلیاں کریں گے تو مشترکہ دلچسپیوں سے متعلق دوستوں کی سجیشنز نظر آئیں گی۔