واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کر دیا ہے۔ انتیس سالہ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کیا، اس دوران وہ تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے تھا۔
پی سی بی کا لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا اعلان
واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکنوال کو حراست میں رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مسلح ملزم تین ہزار میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا تھا۔ استغاثہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملزم نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے دوران اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔